(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے رہنما تیمور خان جھگڑانےانکشاف کیا ہے اب سے کچھ دیر قبل میرے پاس ایک اپوزیشن کے ایم پی اے کا فون آیا جس نے مجھے عدم اعتماد کی تحریک کا حصہ بننے کی دعوت دی۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ میں نے بڑے ادب کے دائرے میں رہتے ہوئے اسے شٹ اپ کال دی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد خان کو معاملے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم میں سے کچھ فروخت کے لیے نہیں ہیں اور نہ ہی ہمارا ضمیر جب بھی سہولت ہو جاگتا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ایک ایسی حکومت جس کی دو تہائی اکثریت ہے جس نے ابھی لوکل حکومت میں کلین سوئپ کیا اور ان کے 22 سے 23 ممبر توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف کس منہ سے تحریک عدم اعتماد لائے ہیں ، یہاں کے عوام ضمیر فروش نہیں ، میرے ساتھی میری طرف اقدام اٹھائیں گے، ہر کوئی بکاؤ نہیں ہوتا۔
واضح رہے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی ہے۔ اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار بابک نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اور تمام اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے غیر آئینی اقدامات کو روکنے کے لیے تحریک عدم اعتماد جمع کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فرح خان کی سفارشات پر مبنی سرکاری ریکارڈختم