(ویب ڈیسک)وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا اجلاس آج ساڑھے دس بجے ہو گا لیکن اس سے قبل متحدہ اپوزیشن کے رہنمائوں کا اجلاس ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔
متحدہ اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں شہباز شریف کے چیمبر میں ہو رہا ہے جس میں شرکت کے لیے آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری، خالد مقبول صدیقی، اختر مینگل، شاہ زین بگٹی اور دیگر اپوزیشن رہنما پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود ہیں۔
دوسری جانب آج کے اجلاس پر مشاورت کے لیے متحدہ اپوزیشن کے ایک وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی سے چیمبر میں ملاقات بھی کی ہے، متحدہ اپوزیشن کی جانب سے آج ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے پر اسپیکر سے مشاورت کی گئی۔
یاد رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ کوکالعدم قرار دیتے ہوئے 9 اپریل کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما کو اپوزیشن کی بڑی پیشکش کا انکشاف