قومی اسمبلی ،حکومت کی حکمت عملی تیار ، عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیے جانے کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس کیلئے حکومت نے حکمت عملی تیارکرلی ہے ۔حکومتی ذرائع کے مطابق اسپیکر سے حکومتی رہنماو¿ں کی ملاقات میں حکمت عملی طے کی گئی جس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت کے تمام ارکان کو تحریک پر بولنے کی اجازت دی جائے گی جس کیلئے اسپیکر حکومتی ارکان کو زیادہ سے زیادہ وقت اظہار خیال کا موقع دیں گے۔حکومتی ذرائع کے مطابق حکومتی ارکان کو زیادہ وقت بات کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئیں ہیں جبکہ کہا گیا ہے کہ حکومتی ارکان خط کو بنیاد بنا کر اپوزیشن پر تنقید کریں۔