(ویب ڈیسک) ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں مگرمچھ سے بچے کو بچانے کے لیے ہرن نے اپنی جان قربان کردی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرن کا بچہ دریا میں تیراکی کررہا ہے اتنے میں ایک مگرمچھ تیزی سے اسے شکار کرنے کے لیے آگے بڑھتا ہے۔ہرن یہ سب دیکھ کر فوری دریا میں چھلانگ لگا دیتی ہے اور تیزی سے تیرتے ہوئے مگرمچھ کے آگے آکر رک جاتی ہے اور مگرمچھ اسے اپنا شکار بنا لیتا ہے جبکہ بچہ بچ جاتا ہے۔
No words can describe the power, beauty and heroism of mother's love ????????
وائرل کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ مگرمچھ ہرن کو دبوچ کر لے جاتا ہے اور بچہ آگے کی جانب نکل جاتا ہے۔ہرن کی بچے کو بچانے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ویڈیو دیکھ کر آنکھیں نم ہوگئیں، ایک اور صارف نے ہرن کی بہادری کو سراہا، ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ماں تو پھر ماں ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل متحدہ اپوزیشن کا اجلاس