(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر مسلم لیگ ق نے بھی لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی درخواست میں فریق بننے کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،مسلم لیگ ق کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی،کامل علی آغا کی جانب سے عامر سعید راں ایڈوکیٹ نے متفرق درخواست دائر کی۔
متفرق درخواست میں کہا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب میں چوہدری پرویز الہی بھی امیدوار ہیں۔لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز اور دوست محمد مزاری کی درخواست زیر سماعت ہے،اس کیس ہمیں بھی فریق بننے کی اجازت دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی اجلاس ۔عامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان کوبڑا سرپرائز دے دیا
وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب۔۔ق لیگ کا بھی ہائیکورٹ سے رجوع
Apr 09, 2022 | 12:56:PM