اراضی پر قبضہ۔۔فرح خان کیخلاف کیس عدالت میں زیر سماعت ہونے کا انکشاف، مدعی کون ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خاتون اول کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان کے خلاف اراضی پر قبضے کا کیس سول عدالت گوجرانوالہ میں زیر سماعت ہونے کا انکشاف ۔
تفصیلات کے مطابق مدعی حارث میراں نے فرحت شہزادی عرف فرح خان کے خلاف کیس دائر کر رکھا ہے۔مدعی حارث میراں فرح خان کے شوہر احسن گجر کے چچا زاد بھائی ہیں۔ مدعی کا موقف ہے کہ فرح خان نے ان کی اراضی پر قبضہ کرکے اپنے ہاؤسنگ سوسائٹی کا این او سی حاصل کیا، قبضہ کہ گئی میری 10 ایکڑ اراضی کی قیمت 25 کروڑ ہے۔ فرح خان نے چندا قلعہ کے قریب واقعہ سوسائٹی کا این او سی 2021 میں لیا تھا،انہوں نے موقف اختیار کیاکہ فرح خان گزشتہ 3 سال میں ایک بار بھی عدالت پیش نہیں ہوئیں جبکہ فرح خان کو عدالت میں سماعت کیلئے 19 اپریل کو دوبارہ عدالت پیش ہونا ہے۔
فرح خان نے جواب میں ان الزامات کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدعی تمام معاملہ میں ہمارے ساتھ تھا، مدعی حارث میراں نے زمین کے بدلے پلاٹس لئے ہیں جس کا ریکارڈ ٹی ایم اے، جی ڈی اے کے پاس موجودہے،کیس کی سماعت کے دوران تمام ثبوت عدالت میں جمع کرائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا مستقبل کیا ہو گا؟ ریحام خان نے بڑی پیشنگوئی کردی