(ویب ڈیسک)تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے ہونیوالے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سینیٹر فیصل جاوید کو اسمبلی ہال سے نکال دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں اپوزیشن کے 176 اور حکومت کے تقریبا 100 ارکان شریک ہیں۔سینیٹر فیصل جاوید ہال کے اندر آئے توہال میں موجود سکیورٹی عملہ نے انہیں باہر نکالا۔
واضح رہے کہ سینیٹر فیصل جاوید بھی ایوان زیریں کی کارروائی دیکھنے کےلئے پارلیمنٹ پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قوم کیلئے ڈٹ کے کھڑے ہیں، وہ بھگوڑوں کی طرح باہر نہیں بھاگیں گے، عدالتی فیصلے کی قدر کرتے ہیں، جس پر من و عن عمل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی اجلاس ۔عامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان کوبڑا سرپرائز دے دیا
قومی اسمبلی اجلاس ،فیصل جاوید کو اسمبلی ہال سے نکال دیا گیا
Apr 09, 2022 | 13:16:PM