مریم اورنگزیب نے اپوزیشن کی حمایت کرنیوالے ارکان کی فہرست جاری کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت مخالف ارکان کی فہرست جاری کر دی ۔
مریم اورنگزیب کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کی گئی فہرست کے مطابق مسلم لیگ ن کے 84 اور پیپلزپارٹی کے 56 ارکان اسمبلی موجود ہیں جبکہ ایم ایم اے کے 14 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
Update from National Assembly . Members present to vote for No Confidence against Imran Khan @pmln_org pic.twitter.com/t7Dd0rEAEc
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 9, 2022
مریم اورنگزیب کے مطابق اے این پی کے ایک رکن کی حمایت حاصل ہے، جبکہ بی این پی مینگل کے چار ارکان اپوزیشن کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے 7 میں سے 6 اور مسلم لیگ ق کے 2 ارکان اپوزیشن کے ساتھ ہیں، جمہوری وطن پارٹی کا ایک رکن بھی اپوزیشن کے ساتھ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 4 آزاد امیدواروں کی حمایت بھی اپوزیشن کو حاصل ہے، سب کو ملا کر 176 ارکان اسمبلی اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔
خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت شروع ہونے والا اجلاس ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سے جدہ جانیوالا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا