شہباز، حمزہ اور جہانگیر ترین کیخلاف تحقیقات کرنیوالا ایف آئی اے افسر چھٹی پر چلا گیا

Apr 09, 2022 | 13:46:PM

(ویب ڈیسک) ایف آئی اے کے افسر ڈاکٹر رضوان نے  چھٹی لے لی جس کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق  ایف آئی اے افسر ڈاکٹر رضوان کی چھٹی  11 اپریل سے شروع ہو گی اور اس دوران  ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے  نازیہ عنبرین ان کی جگہ ڈائریکٹرکا چارج سنبھالیں گی، جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے افسر ڈاکٹر رضوان مسلم لیگ (ن)  کے صدر شہباز شریف، حمزہ شہباز اور  جہانگیر ترین کے خلاف تحقیقات کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیںاراضی پر قبضہ۔۔فرح خان کیخلاف کیس عدالت میں زیر سماعت ہونے کا انکشاف، مدعی کون ؟

مزیدخبریں