حافظ سعید کو 31 سال قید کی سزاسنا دی گئی

Apr 09, 2022 | 13:55:PM

 (ویب ڈیسک) جج اعجاز بٹر نے کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کو 31 برس کی سزا سنا دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق غیر قانونی فنڈنگ کے کیسز میں حافظ سعید کو سزا سنا دی گئی،انسداد دہشتگری عدالت کے جج اعجاز بٹر نے ٹرائل مکمل ہونے پر حافظ سعید کو دو مقدمات میں مجموعی طور پر 31 سال قید کی سزا سنائی اور تین لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

یاد رہے کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید اور دیگر کے خلاف مقدمات درج کر کر رکھے ہیں،اس سے قبل بھی حافظ سعید  کو انسداد دہشتگری عدالت سے سزائیں ہو چکی ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    مریم اورنگزیب نے اپوزیشن کی حمایت کرنیوالے ارکان کی فہرست جاری کر دی

مزیدخبریں