عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہو گی ۔ متحدہ اپوزیشن اور حکومت میں معاہدہ ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) متحدہ اپوزیشن کی ملاقات کے بعد اسپیکر اور اپوزیشن کے درمیان اجلاس کی کارروائی چلانے پر اتفاق ،اسپیکر نے آٹھ بجے عدم اعتماد پر ووٹنگ کروانی کی یقین دہانی کروا دی۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی ملاقات کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اور حکومت کی قیادت تقریریں کرینگے۔
اسپیکر نےشام آٹھ بجے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کروانے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آپ نے گھبرا نہیں۔ پی ٹی آئی منحرف رکن اسمبلی کی سیلفی ویڈیو جاری