وزیر اعظم کی ووٹنگ سے قبل سوشل میڈیا پرپوسٹ شیئر

Apr 09, 2022 | 14:08:PM

 (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ ہونے سے قبل انسٹاگرام پر قرآنی آیات  پوسٹ شیئر کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق آج ہفتے کی صبح قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے دس بجے شروع ہونے کے بعد دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کیا گیا تھا جو نمازِ ظہر کے بعد دوبارہ شروع ہو گیا،تاہم ووٹنگ سے قبل عمران خان نے انسٹاگرام پر قرآنی آیات شیئر کیں۔

عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے سورۃ آل عمران کی 139ویں آیت شیئر کی گئی جس کا ترجمعہ ہے کہ ' اور تم ہمت نہ ہارو اور غم نہ کھاؤ، اگر تم ایمان والے ہو تو تم ہی غالب آؤ گے ‘۔

وزیر اعظم کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر ان کے چاہنے والے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    حافظ سعید کو 31 سال قید کی سزاسنا دی گئی

مزیدخبریں