عدم اعتماد پر ووٹنگ۔۔ ایاز صادق نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

Apr 09, 2022 | 15:49:PM

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق نے 8بجے ووٹنگ کی خبر کی تردیدکرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ آج رات 8 بجے ووٹنگ کی بات غلط ہے۔ جو بھی فیڈ کر رہا ہے،غلط کر رہا ہے۔

سینئر لیگی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق  کا کہنا ہے کہ ہماری سپیکر سے یہی بات ہوئی ہے کہ سپریم کورٹ  کے حکم کو فالو کیا جائے۔  عدالتی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ساڑھے 10 بجے کارروائی شروع کی جائے اور عدم اعتماد پر ووٹنگ بھی کروائی جائے، سپیکر نے ہمیں ووٹنگ کی یقین دہانی نہیں کرائی، ہم ڈیمانڈ کررہے ہیں کہ آج حکومت کا آخری دن ہے اگر آج عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہوئی تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔ 

اجلاس میں تعطل اور تاخیر کے سوال پر ایاز صادق نے کہا جو شخص کرسی سے چمٹا ہوا ہے وہ چاہتا ہے میں مزید ایک ، دو یا تین گھنٹے اور وقت گزار لوں، اس میں ان کا چھوٹا پن نظر آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کونسا بڑا عہدہ لیں گے۔۔؟ بلاول نے بتادیا

مزیدخبریں