بزدل کپتان ایوان سے بھاگ گیا۔ بلاول بھٹو

Apr 09, 2022 | 16:28:PM

 (24 نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے  کہا کہ اسپیکر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کررہے ہیں، اسپیکر کی رولنگ کو مسترد کردیا، عدالتی حکم کے تحت آج عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانی ہے۔

 چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آگر عدالتی حکم کے مطابق ووٹنگ نہیں ہوئی تو اپوزیشن ارکان اسمبلی سے نہیں جائیں گے، عدالت کا حکم ہے کہ آج آپ کو ووٹنگ کرانی ہے، ہم حقوق  آپ سے چھینیں گے ، اسپیکر صاحب آپ اس جرم میں شامل ہیں،عمران خان اپنی اکثریت کھو چکے ہیں، اکثریت اپوزیشن کی طرف ہے، اسپیکر نہ صرف عدالتی حکم کی خلاف ورزی کررہے ہیں بلکہ آئین شکنی بھی کررہے ہیں، آپ عدالت کا حکم مانیں اور ووٹنگ کرائیں، عمران خان اسپیکر کی قربانی کے ذریعے ایک دو دن مزید کرسی پر رہنا چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ پہلے بھی سلیکٹڈ تھے اور دوبارہ سلیکٹ ہوکر آنا چاہتے ہیں،یہ  پہلے بھی فیض یاب ہوئے اور  دوبارہ فیض یاب ہونا چاہ رہے ہیں،  عمران خان کو معلوم ہےکہ اگر شفاف الیکشن ہوئے تو یہ نہیں جیت سکتے، یہ چاہتے ہیں بحران پیدا ہو ، تماشہ کریں آمریت سامنے آئے ملٹری رول ہو، ان کو 18 ویں ترمیم اور صوبوں کے حقوق کے خاتمے کے لیے سلیکٹ کیا گیا، معاشی بحران لانے کے لیے سلیکٹ کیا گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ آمریت آئے تو آئے،کپتان اپنی ضد پر اڑا ہے، ہم چاہتے تو اسی عدالت سے عمران کو نااہل کراتے، دھرنا دیتے لیکن ہم نےکہاہم اسے جمہوری آپشن سے ہٹائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہو گی ۔ متحدہ اپوزیشن اور حکومت میں معاہدہ ہو گیا
 انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وزیراعظم کو کہا تھا کہ ان سے بچیں ورنہ یہ پھنسادیں گے اور انہوں نے ہی آپ کو پھنسایا ہے، جب انہوں نے پہلی بار پارٹی بدلی تو ضمیر کے لیے کتنے پیسے لیے، دوسری بار اور تیسری بار پارٹی بدلی تو ضمیر کے کتنے پیسے لگائے، شاہ محمود قریشی کی بات میں کئی جھوٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صارفین کی سہولت کیلئے ٹوئٹر کا نیا ٹول متعارف

مزیدخبریں