(ویب ڈیسک)آسکر 2022 کی تقریب کے دوران تھپڑ مارنےکے واقعہ کے چند دن بعد اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز کے بورڈ آف گورنرز نے 'دی پرسوٹ آف ہیپی نیس'کے اداکار ول اسمتھ پر10 سال کے لئے پابندی عائد کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق اکیڈمی کے صدر ڈیوڈ روبن نے جمعہ کے روز کہا کہ اس سال آسکر تقریب کے دوران اسٹیج پر کرس راک کو تھپڑ مارنے پر وِل اسمتھ کو اگلے 10 سالوں تک اکیڈمی کے کسی پروگرام میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ بورڈ آف گورنرز کی رضامندی سے لیا گیا ہے۔ ڈیوڈ نے کہا کہ اس واقعے کے بعد ول اسمتھ کو ہالی وڈ کے ڈالبی تھیئٹر میں بیٹھنے کی اجازت دینے اور انہیں ایوارڈ دینے کے بعداکیڈمی تنقید کی زد میں آگئی تھی۔
یاد رہےکہ آسکر تقریب کے دوران پیش آنے والے اس واقعے کے بعد ول اسمتھ سوشل میڈیا پر مسلسل تنقید کا نشانہ بن رہے تھے۔ تاہم بعد میں اپنی تقریر میں ول نے روتے ہوئے کرس کو اسٹیج پر تھپڑ مارنے پر سب سے معافی مانگی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سونم کپور کے گھر کروڑوں روپے کی پراسرار ڈکیتی