آج باتوں کا نہیں صرف ووٹنگ کا دن ہے ،آصف علی زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج باتوں کا نہیں صرف ووٹنگ کا دن ہے ،ووٹ،ووٹ کچھ اور نہیں صرف ووٹ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے حکومتی بنچز کو واضح پیغام دیاکہ آج باتوں کا نہیں صرف ووٹنگ کا دن ہے ،ووٹ،ووٹ کچھ اور نہیں صرف ووٹ ، انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خبردار کیا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے خلاف بھی عدالت جائیں،آصف علی زرداری نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم آیا تو مارکیٹ اوپر،ڈالر نیچے چلا گیا ۔آصف علی زرداری نے پھر کہا تاخیر نہ کریں ووٹنگ کرائیں۔
یہ بھی پڑھیں:بزدل کپتان ایوان سے بھاگ گیا۔ بلاول بھٹو