(24 نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے ہم انہیں مکمل سیکیورٹی دیں گے عمران خان جتنی چاہے انہیں سیکیورٹی ملے گی رینجرز سے لے کر سب کچھ ان پر کوئی پابندی نہیں ہو گی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو عوام سے خطرہ ہے، عوام ان سے بڑی تنگ ہے، ہو سکتا ہے ان کے ساتھ کوئی ایسا معاملہ ہو جائے۔ عمران خان کیلئےاچھا ہے کہ وہ گھر پر رہیں اب آرام کریں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے مجھے کچھ نہیں بتایا نہ ان کا کوئی تعلق ہے، اس معاملے سے یہ آئینی عمل ہے عدم اعتماد کا عمران خان کیلیے مشورہ اگر عدم اعتماد ختم کرونا ہے تو ایک منٹ پہلے استعفی دے دیں اگر استعفی دے دیتے ہیں ووٹنگ سے ایک منٹ پہلے تو تحریک عدم اعتماد ختم ہو جائے گی۔ اگر پی ٹی آئی والے تمام کے تمام اراکین استعفے دے دیتے ہیں تو تب بھی نئی حکومت اکثریت کے ساتھ چلتی رہے گی اپوزیشن نے وزارتوں کا فیصلہ کر لیا ہے اور پلان خفیہ رکھا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم بنتے ہی وزارتوں کا اعلان بھی کر دیا جائے گا ۔اللہ کا کرم ہے اپوزیشن میں کوئی پارٹی اور شخص وزارتیں نہیں مانگ رہا ،میں کسی منسٹری کا طلب گار نہیں ہوں اور نہ لینی ہے زبردستی کوئی کسی کو وزارت نہیں دے سکتا۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس اس وقت کوئی سیکیورٹی نہیں مجھے بھی جان کا خطرہ ہے یہ نہیں بتا سکتا کس سے ہے لیکن ہر آدمی کو وہ خطرہ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بزدل کپتان ایوان سے بھاگ گیا۔ بلاول بھٹو