سپیکر نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کر دیا۔اپوزیشن کا الزام

Apr 09, 2022 | 18:57:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کر دیا۔
 اپوزیشن ذرائع کے مطابق اسد قیصر نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ30سال کا پرانا تعلق ہے میں عمران کے ساتھ بے وفائی نہیں کر سکتا۔نا اہل ہو جاﺅ ں یا توہین عدالت لگے میں نتائج بھگتنے کو تیار ہوں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق 9اپریل کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانا لازم ہے۔اپوزیشن کے مطابق اگر ووٹنگ نہیں ہوتی تو سپیکر اسمبلی پر توہین عدالت لگے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔آج باتوں کا نہیں صرف ووٹنگ کا دن ہے ،آصف علی زرداری

مزیدخبریں