(24 نیوز)وفاقی وزیرہوا بازی غلام سرور نے کہاہے کہ قومی اسمبلی میں ڈسکشن مکمل ہونے کے بعد عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔
24 نیوز سے گفتگو کے دوران غلام سرور خان سے سوال کیا گیاکہ اپوزیشن بار بار اصرار کر رہی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق عدم اعتماد پر ووٹنگ کروائی جائے،وزیر ہوا بازی نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہم عدالت اور انکے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں، ڈسکشن مکمل ہونے کے بعد عدم اعتمادپر ووٹنگ ہوگی ، غلام سرور خان نے ایک اور سوال ”ڈسکشن کب تک جاری رہے گی“کے جواب میں کہاکہ جتنے لوگ ڈسکشن کرنا چاہتے ہیں اس کے بعد ووٹنگ ہوگی ۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے منحرف ارکان کو بڑا جھٹکا دیدیا