ریحام خان کا عمران خان کو بڑا مشورہ

عمران خان میں اگر اتنی ہمت ہوتی وہ تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرتے ۔سابق اہلیہ

Apr 09, 2022 | 20:04:PM

(24نیوز)عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا مجھے پتا ہے کہ یہ ووٹنگ ہونے نہیں دیں گے، عمران خان میں اگر اتنی ہمت ہوتی وہ تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرتے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی آج ہم پارلیمنٹ میں دھرنا دیں گے، میرا عمران خان کو مشورہ ہے کہ وہ بالی وڈ میں اب اپنا سیاسی کیرئیر تلاش کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ شائد شاہ محمود قریشی نے میری تجویز سن لی ہے وہ بھی تھیٹر میں اپنا کیرئیر بنانا چاہتے ہیں۔پارلیمنٹ میں اپنی موجودگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے عمران خان کو پتا چلا ہو کہ ریحام خان آگئی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔سپیکر نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کر دیا۔اپوزیشن کا الزام

مزیدخبریں