ووٹنگ پر ڈیڈ لاک برقرار۔۔قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے9بجے تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ تا حال ڈیڈ لاک کا شکار ہے۔
پوری اپوزیشن ایوان میں موجود ہے اور ووٹنگ کا مطالبہ کر رہی ہے۔صبح جب اجلاس شروع ہو اتو شہباز شریف کی تقریر کے بعد جیسے ہیں شاہ محمود نے تقریر شروع کی تو سپیکر نے بلا وجہ اجلاس ساڑھے 12بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا۔اس کے بعد افطار کیلئے اجلاس ملتوی ہو ا اور اب نماز عشا کیلئے اجلاس ساڑھے 9بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔اس دوران وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہو ا ہے ،ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔امکان ہے کہ کابینہ اجلاس میں ووٹنگ کا فیصلہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں۔سپیکر نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کر دیا۔اپوزیشن کا الزام