(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے نیا موڑ آگیا۔عمران حکومت نے اپوزیشن سے این آر او مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق ا سپیکر قومی اسمبلی پر ووٹنگ نہ کرانے کیلئے چند وزرا کا دباﺅ ہے۔ذرائع کے مطابق وزرا کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن سے گارنٹی لینی ہے کہ حکومت کے جانے کے بعد نئی حکومت نیب کیس نہیں بنائے گی۔اس گارنٹی کے بعد ہی ووٹنگ کرائی جائے۔
سینئر صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ عمران خان چاہتے ہیں آنے والی حکومت نیب کیسز نہ بنانےکی گارنٹی دے، ووٹنگ اسی صورت ہوگی جب کیسز نہ بنانےکی گارنٹی دی جائے۔جبکہ ، اپوزیشن نے کہا کہ ہم سمجھوتے کے لئے تیار نہیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہر صورت عمل درآمد کروا یا جائے۔
واضح رہے کہ اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی اپوزیشن رہنماو¿ں سے ملاقات ہوئی تھی، اسپیکر نے یقین دہانی کروائی تھی کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ کروائیں گے۔
علاوہ ازیں ذرائع نے یہ انکشاف بھی کیا کہ گزشتہ روز حکومتی وزرا نے اپوزیشن رہنماو¿ں سے ملاقات کی تھی، وزر انے کہا کہ اگر وزیر اعظم شہباز شریف کے بجائے چھوٹی جماعت سے ہو تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔عدم اعتماد کی کامیابی سے پہلے ہی وفاقی وزرا نے اپنا سٹیٹس تبدیل کردیا
ووٹنگ نہ ہونے کی وجہ۔۔عمران حکومت نے اپوزیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا
نیب کیسز نہ بنائے جائیں۔۔عمران حکومت نے اپوزیشن سے این آر او مانگ لیا
Apr 09, 2022 | 20:35:PM