عمران خان ملک کو انارکی کی طرف دھکیل رہے ہیں، مصطفی نواز کھوکھر نے آرمی چیف سے اپیل کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سینیٹر مصطفی نوازکھوکھر نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو انارکی اور بحران کی طرف دھکیل رہے ہیں، سپیکرقومی اسمبلی سپریم کورٹ کے حکم پرعمل نہیں کرتے توآرمی چیف کردارادا کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں مصطفی نوازکھوکھر کا کہنا تھاکہ جنرل قمرجاوید باجوہ کوبھی ایک بیان جاری کرنا چاہیے، انہیں کہنا چاہیے کہ وہ آئین، جمہوریت اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اگر آج اسپیکر اور حکومت سپریم کورٹ کے واضح حکم پر عمل نہیں کرتے تو پھر اس بحرانی کیفیت میں جنرل باجوہ کو اپنا رول پلے کرنا چاہئے۔
— Mustafa Nawaz Khokhar (@Mustafa_PPP) April 9, 2022
جی ہاں! انھیں بھی ایک بیان جاری کرنا چاہئے کہ وہ ایک پروفیشنل فوجی کی طرح آئین، جمہوریت اور سپریم کورٹ کے فیصلہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پی پی رہنما کا مزید کہناتھا کہ عمران خان ملک کو انارکی اور بحران کی طرف دھکیل رہے ہیں، تمام اداروں کو آئین، پارلیمان اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔
عمران خان ملک کو انارکی اور بحران کی طرف دھکیل رہے ہیں ۔ تمام اداروں کو آئین ، پارلیمان اور سپریم کورٹ کے فیصلہ کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا۔
— Mustafa Nawaz Khokhar (@Mustafa_PPP) April 9, 2022
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری ہے لیکن اب تک سپیکر کی جانب سے قرارداد پر ووٹنگ کا عمل شروع نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عدم اعتماد کی کامیابی سے پہلے ہی وفاقی وزرا نے اپنا سٹیٹس تبدیل کردیا