سپیکر راضی۔۔تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ جلد ہونے کاامکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
24نیوز)قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ کیلئے راضی کر لیا۔جس کے بعد ووٹنگ جلد شروع ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ ووٹنگ کے حوالے سے سپیکر نے مشاورت کیلئے اسمبلی کے اعلیٰ افسروں کو بلایا تھا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے سپیکر کو ایڈوائس کی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کے علاوہ سپیکر اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد نہ کرنے پر آرٹیکل 6 آپ پر ہی نہیں ہم پر بھی لگے گا۔ ، اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، سیکرٹری قومی اسمبلی اور ایڈیشنل سیکرٹری اور دیگر افسر شریک ہوئے، سیکرٹری قومی اسمبلی اور ایڈیشنل سیکرٹری نے سپیکراسد قیصر کو تحریک عدم اعتماد پر آج ہی ووٹنگ کرانے کا مشورہ دیا،سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری نے سپیکر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد نہ کرنے پر آرٹیکل 6 آپ پر ہی نہیں ہم پر بھی لگے گا۔ ذرائع کاکہناہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ایڈوائس پر افطار کے بعد 8 بجے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا حتمی فیصلہ کرلیا تھا ،سپیکر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے عملہ کو ووٹنگ کیلئے تیار رہنے کی ہدایات بھی جاری کردی تھیں ۔
یہ بھی پڑھیں۔عدم اعتماد پر ووٹنگ ، سپریم کورٹ کے دروازے رات12 بجے کھولنے کا حکم