وزیراعظم استعفیٰ دینگے یا نہیں، کابینہ اجلاس میں فیصلہ ہو گیا

Apr 09, 2022 | 22:06:PM

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ختم ہوگیا،ذرائع کا کہناہے کہ کابینہ نے خط کی تفصیلات سپیکر، چیئرمین سینیٹ کو دینے کی منظوری دیدی، خط کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں گی۔
ذرائع کامزید کہناہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیاہے، وفاقی کابینہ نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: عدم اعتماد پر ووٹنگ ، سپریم کورٹ کے دروازے رات12 بجے کھولنے کا حکم

مزیدخبریں