جیل جانے سے نہیں ڈرتا۔آخری گیند تک لڑونگا۔عمرا ن خان

Apr 09, 2022 | 22:58:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تنہاہوں لیکن قوم کیلئے لڑوں گااپنے حلف اور پاکستان سے غداری نہیں کروں گا۔پہلے شکست تسلیم کی نہ اب کروںگا۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔وزیر اعطم نے کہا کہ اپوزیشن زیادہ سے زیادہ مجھے جیل میں ڈال سکتی ہے لیکن میں آخری بال تک لڑوں گا۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ملک دشمنوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کسی صورت ہار نہیں مانیں گے ۔انہوں نے کہا دھمکی آمیزمراسلہ چیف جسٹس کو بھی پیش کیا جائے گا۔ عالمی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اسمبلی کارروائی میں کسی صورت رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ دھمکی آمیزمراسلہ چیف جسٹس کو بھی پیش کیاجائے گا۔امریکی سفارتکاروں سے ملاقاتوں کی تمام تفصیلات ہمارے پاس ہیں۔ کسی قسم کی تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں۔ 
یہ بھی پڑھیں۔وزیراعظم استعفیٰ دینگے یا نہیں، کابینہ اجلاس میں فیصلہ ہو گیا

مزیدخبریں