(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کرانے پر سپریم کورٹ بار نے توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرا دی،سپریم کورٹ بار نے درخواست رجسٹرار سپریم کورٹ کے پاس جمع کرائی ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ سماعت کرے گا،سپریم کورٹ کا لارجر بنچ 12 بجکر 5 منٹ پر کیس کی سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ بارکی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 10 بجے بلانے کے پابند تھے،سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے بلایا ،سپیکر اور امجد نیازی نے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرنے میں ناکام رہے ،سپیکر اور امجد نیازی عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے میں ناکام رہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے آرمی چیف کو برطرف کرنے کی خبروں کی تردید کردی