(24 نیوز)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ قومی اسمبلی کا اجلاس ایاز صادق چلائیں گے ،ایاز صادق نے سپیکر قومی اسمبلی کی نشست سنبھال لی ۔
اسد قیصر نے کہا میرے پاس مراسلہ پہنچ چکا ہے،آئین کا پابند ہوں، سپیکر کی کرسی پر بیٹھ کر پاکستان کی سالمیت کا تحفظ کروں گا،زمین حقائق اور شواہد کے پیش کے نظر فیصلہ کیا ہے،اپوزیشن ارکان اگراس مراسلے کو دیکھنا چاہتے ہیں تو دیکھ سکتے ہیں ،اس مراسلے کو چیف جسٹس کو بھی بھجوایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد۔۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے استعفا دیدیا