(ویب ڈیسک)پنجاب،خیبر پختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے فیصلہ کرنے والے بینچ پر آوزیں اٹھنے لگیں ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی بول پڑے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےکہ صرف دو صوبوں میں الیکشن مذاق ہوگا، فل کورٹ ہر جمہوریت پسندکا مطالبہ ہے۔ موجودہ بحران کا حل فل کورٹ کی تشکیل ہے، جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ کے بعد چیف جسٹس کی اخلاقی پوزیشن کم زور ہوگئی۔
ضرور پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف کی سپریم کورٹ بل واپس بھیجنے پر صدر علوی پر تنقید
سراج الحق کا کہنا تھا کہ فل کورٹ کا مطالبہ صرف پی ڈی ایم نہیں، ہر جمہوریت پسندکا مطالبہ ہے۔ صرف دو صوبوں میں الیکشن مذاق ہوگا، اس سے انارکی اور افراتفری پھیلےگی۔