(روزینہ علی، عادیہ ناز، کومل اسلم) آج کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوگی کردی ۔ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہے گا ۔اس دوران میدانی اور ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کابھی امکان ہے۔
شہر اقتدار اسلام آباد میں بھی گرمی بڑھنے لگی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سمیت آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم پاراچنار، دیر، باجوڑ اور وزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور دن کے اوقات گرم رہنے کا امکان ہے۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور دن کے اوقات گرم رہنے کا امکان ہے۔ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم جبکہ دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔
ضرور پڑھیں :عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ تعطیلات کا شیڈول تبدیل
دوسری جانب شہر قائد میں آج شدید گرمی کا تیسرا روز جاری ہے۔ شہر میں گرمی کی لہر آئندہ روز تک برقرار ہرنے کا امکان ہے۔ شہر کا مطلع صاف، تیز دھوپ کے باعث سورج آگ برسانے لگا ہے۔ شہر کا پارہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا پارہ 37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
شہر میں سمندری ہوائیں معطل، سہ پہر میں بحال ہونے کا امکان ہے۔شمال مشرقی سمت سے ہوا کی رفتار 5 ناٹیکل مائل ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے۔
جبکہ شہرلاہور پر سورج گرمی برسانے کے لیے تیار۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کم سے کم درجہ حرارت18زیادہ سےزیادہ 34 ڈگری ریکارڈ۔
موجودہ ہلکی ہواوں سے موسم قدرے بہتر محسوس کیا جا رہا ہے۔آلودگی کے اعتبار سے لاہور پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔
شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 191 ریکارڈ کی گئی ہے۔سید مراتب علی روڈ 375, شاہدرہ 337, یو ایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح337ریکارڈ، کینال بنک میں آلودگی کی شرح 249 ریکارڈ کی گئی ہے۔