کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟

Apr 09, 2023 | 11:54:AM

(ویب ڈیسک) کراچی میں گزشتہ دو روز سے گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور موسمیاتی تجزیہ کار نے اس کی وجہ بتائی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق گوادر کے قریب سمندر میں سائیکلونک سرکیولیشن ہے، سائیکلونک سرکیولیشن کے باعث دن میں ہوائیں بند رہتی ہیں جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس ہوتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ آج رات سے 10 اپریل تک سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان، 10 اپریل کے بعد شمال مشرق سے ہوائیں چلنے سےگرمی کی شدت کم ہو گی۔

مزید پڑھیں:  آج کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوگی  

موسمیاتی تجزیہ کار کا بتانا ہے کہ مقامی سطح پر بادل بننے سے کراچی کے مضافات میں کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے جبکہ 21 اپریل کو ایک اور مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں عید کے دنوں میں موسم معتدل رہےگا اور سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔

مزیدخبریں