والدین کی غفلت نے بچے کی جان لے لی

Apr 09, 2023 | 12:31:PM
بھارت میں والدین کی غفلت کی وجہ سے ایک بچہ موت کے منہ میں چلا گیا، سوا سالہ بچے نے زہریلی دوا پی لی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں والدین کی غفلت کی وجہ سے ایک بچہ موت کے منہ میں چلا گیا، سوا سالہ بچے نے زہریلی دوا پی لی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر حیدرآباد کے چندا نگر کے علاقے میں گزشتہ روز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں مچھر مار دوا پینے سے 15 ماہ کے بچے کی موت واقع ہوگئی۔

اس حوالے سے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ15 ماہ کا ابو ذاکر گھر میں اکیلا کھیل رہا تھا کہ اس دوران اس نے مچھر مار دوا پی لی۔

بچے کے والدین نے ذاکر کو بیڈ روم میں نیم بے ہوشی کی حالت میں پایا تو اسے فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی، چندا نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے۔