شامی بچے کا مسلم دنیا کیلئے سوشل میڈیا پر دل دہلا دینے والا پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) جنگ زدہ ملک شام سے تعلق رکھنے والے ایک معصوم بچے کی دل دہلا دینے والی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل اس ویڈیو میں ایک پریشان حال شامی بچے کو طاقتور عرب اور ان تمام اسلامی ممالک کو مدد کے لیے پکارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو شام، فلسطین اور یمن کے مسلمانوں پر ظلم ہوتے دیکھ کر خاموش ہیں۔
بچے نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ’عرب اور وہ تمام ممالک جوکہ خاموش ہیں، جاگیں‘۔
View this post on Instagram
بچے نے کہا کہ’ہمارے پاس صرف اللّٰہ ہے، ہم ہر روز اپنے خاندانوں اور لوگوں کو کھوتے ہیں‘۔
بچے نے مزید کہا کہ’براہ کرم، میرا یہ پیغام تمام ممالک تک پہنچائیں کہ ہر روز ہم اپنے لوگوں اور بچوں کو مرتے ہوئے دیکھتے ہیں‘۔
مزید پڑھیں: بوڑھے آدمی کو پانی پلاتی ننھی بچی ویڈیو، وائرل
ویڈیو کے آخر میں بچے نے سوال کیا کہ’ کیا ہم دہشتگرد ہیں؟‘
یاد رہے کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ روز بھی مسجد اقصٰی کے احاطے میں نمازیوں پر حملہ کیا تھا، جس میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔
اسرائیلی فورسز نے ساڑھے تین سو سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں بھی لے لیا تھا۔