شرجیل میمن نے عارف علوی کو’ ٹائیگرفورس‘ کاصدرقرار دے دیا

Apr 09, 2023 | 14:29:PM

(24 نیوز)صوبائی وزیرسندھ شرجیل میمن نے عارف علوی کوعمران خان کی ٹائیگرفورس کاصدرقرار دے دیا۔بولے پارلیمنٹ کے پاس کئے گئے بل سے متعلق عارف علوی کابیان شرمناک ہے۔وہ عمران خان کی چمچہ گیری میں پارلیمنٹ پرتنقیدکررہے ہیں۔عارف علوی صدارت کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہاکہ پنجاب کے الیکشن سے متعلق دوفیصلے کیسے آئے ؟غیرقانونی اورغیرآئینی فیصلے ماننابھی غلط ہے۔اس شخص کوراستہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے جس نے ملک کی معیشت کوتباہ کیا۔عمران خان میچ فکسنگ کے بغیرنہیں کھیلتا۔پوری دنیامیں پاکستان کے قانون کاتمسخراُڑایاجارہاہے ،منصفوں پرپی ٹی آئی کے ٹھپے لگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران کاپوراشجرہ،پوری فیملی ،پوری سیاست کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے۔مخصوص بنچ اس کے خلاف کرپشن کی انکوائری نہیں ہونے دے رہا ،اس ملک میں اب حقائق سے بات ہوگی،سوشل میڈیاپرپراپیگنڈہ سے کام نہیں چلے گا،ؒقاسم سوری پرالیکشن کمیشن نے پوراپراسیس پوراکیا،مخصوص بنچ نے اس کوسٹے آرڈردیا،عمران کی محبت میں کچھ لوگ اندھے ہوچکے ہیں۔

ضرور پڑھیں :حکمران اتحاد میں دراڑ؟پیپلز پارٹی کا اہم بیان سامنے آگیا
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اداروں سے ٹکراؤ نہیں چاہتی،شہیدذوالفقارکے جوڈیشل مرڈرکے ریفرنس کوسناجائے،اس ملک اورقوم کے خلاف گھناؤنی سازشی کی جارہی ہے،سستےآٹے کےلیے29لاکھ سےزائدلوگوں کودو ،دو ہزار روپے دےرہےہیں،5ارب87کروڑ24 لاکھ10ہزار روپےتقسیم کیےجاچکے ہیں،پیپلزبس سروس کا31 کلومیٹرطویل روٹ شروع کیاجارہاہے،نارتھ کراچی،نیوکراچی ،عائشہ منزل، فیڈرل بی ایریا،آئی آئی چندریگرروڈ پرپیپلزبس کے روٹ میں شامل بس آپریٹرزکانقصان سندھ حکومت پوراکرے گی،سندھ حکومت عوام پربوجھ نہیں ڈالے گی ۔


انہوں نے کہا کہ ایک ناسورکو عدم اعتمادکے ذریعے گھربھیجاگیا،یہ واحدوزیراعظم ہے جس کوپارلیمنٹ نے آئین میں رہتے ہوئے نکالا،عمران کی وجہ سے معیشت کابراحال ہے ،عمران نے اداروں میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کی،جو عمران کولے کرآئے انہی کے خلاف عمران خان نے زہریلاپراپیگنڈہ کیا،پشاورہائی کورٹ نے بی آرٹی کیس میں تحقیقات کاحکم دیا۔


شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کوسٹے کہاں سے ملا،سب کوپتہ ہے،قاسم سوری کوسٹے آرڈرکہاں سے ملا،یہ بھی سب کوپتہ ہے ،کون ہے جوعمران کے غیرآئینی اورغیرقانونی کاموں میں اس کی مدد کررہاہے ،سپریم کورٹ نے بی آرٹی کیس کی تحقیقات پرسٹے آرڈردیا،مخصوص بنچ کی جانب سے عمران خان کوخصوصی رعایت دی گئی۔

مزیدخبریں