کچے میں ملک دشمن افراد موجود،خاتمہ کرکے رہیں گے، آئی جی پنجاب

Apr 09, 2023 | 19:37:PM

(24 نیوز)آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورنے انکشاف کیا ہے کہ کچے کے علاقے میں ملک میں آئین کےخلاف لوگ بھی آئے ہوئے ہیں،تمام ٹیکنالوجیزکے استعمال سے معلوم ہواکہ کچے میں ملک دشمن افراد موجود ہیں،کچے میں تمام ڈاکوؤں کاخاتمہ کرکے رہیں گے۔
رحیم یار خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہاکہ 11ہزارنفری کی تمام سکیورٹی فورسزسے کچے میں آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے،مجھے ایک بزرگ خاتون نے پچھلے وزٹ میں اپیل کی کہ انصاف دیں میرے گھر کے9افرادقتل ہوئے ہیں،انٹیلی جنس بیس آپریشن سندھ،پنجاب اوربلوچستان پولیس نے کر دیا ہے۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ حالات کو ٹھیک کرنے کےلئے سخت آپریشن کرنا پڑے گا،گولی چلنے سے نقصان بھی ہوگا،ان کاکہناتھا کہ روزانہ کی بنیاد پر آپریشن وبریفنگز دی جائیں گی،حساس ادارے اورتمام سیکیورٹی فورسزکے تعاون سے آپریشن کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ نیشنل سکیورٹی فورسزکی جانب سے پولیس کومالی تعاون ووسائل ملیں گے،ایک آپریشن میں اونچ بھی ہوگی اورنیچ بھی ہوگی،ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے نئی چوکیاں بنائی جائیں گی۔
آئی جی پنجاب نے کہاکہ کچے میں 11ہزارنفری کی موومنٹ ہوئی ہے ہمارے2بندے زخمی ہوئے ہیں،جب ہم کچے میں پہنچے ہیں تو ہمارے اوپر فائرنگ ہوئی ہے،ضلع سے میں نے ساتویں سے دسویں کلاس میں تعلیم حاصل کی ہے،اس ضلع سے مجھے محبت ہے،کچے میں تمام ڈاکوؤں کاخاتمہ کرکے رہیں گے،ان کاکہناتھا کہ کل ڈاکٹرفیملی کے معصوم بچوں کوبازیاب کرانے والے پولیس ٹیم کو12لاکھ کیش کاانعام دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کابینہ اجلاس؛ الیکشن کمیشن کوفنڈز فراہمی کیلئے پارلیمنٹ سے رائے لینے کا فیصلہ

مزیدخبریں