تحریک انصاف نے حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا

Apr 09, 2023 | 22:47:PM

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے پی ڈی ایم حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وائٹ پیپر 51 صفحات پر مشتمل ہے،وائٹ پیپر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تفیصلات درج ہیں، اسرائیل کے ساتھ تجارت بھی وائٹ پیپر کاحصہ ہے۔
معاشی تباہی،مہنگائی کے حوالے سے سے اعداد وشمار بھی وائٹ پیپر کا حصہ ہیں،کارکنوں کی گرفتاریاں،مقدمات،زمان پارک آپریشن کی تفصیلات بھی شامل ہیں،وائٹ پیپر کو چھ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے،نیب قوانین میں تبدیلیاں ،الیکشن التوا کیس بھی وائٹ پیپر کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی؛ بینک سے رقم لیکر نکلنے والی خاتون گھر کی دہلیز پر لٹ گئی، ویڈیو بھی سامنے آگئی

مزیدخبریں