(ویب ڈیسک ) نماز تراویح کے دوران بلی کا امام مسجد کےکندھے پر سوار ہونا اور ولید محساس کا اس سے پیار کرنے کی ویڈیو اس وقت پوری دنیا میں وائرل ہو رہی ہے، جس پر الجزائر حکومت نے امام مسجد الشیخ ولید مہساس کو طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق بلی سے حسن سلوک پر الجزائر حکومت نے امام مسجد کے اعزاز میں استقبالیے کا اہتمام کیا ہے ، الجزائر کے وزیر مذہبی امور ڈاکٹر یوسف بیلمہدی نے امام مسجد ولید سے ملاقات کی اور ان کے حسن سلوک کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نماز تروایح کے دوران امام مسجد کے کندھوں پر بلی چڑھ کر بیٹھ گئی تاہم امام نے قرأت جاری رکھی، یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، اس ویڈیو کو دنیا بھر میں بے حد پسند کیا گیا اور اب تک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کروڑوں مرتبہ دیکھی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:بلی کا نماز میں کندھے پر چڑھنا بے ساختہ تھا،الجزائری امام