ایم کیو ایم پاکستان کے مردم شماری پر تحفظات برقرار

Apr 09, 2023 | 23:24:PM

(24 نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے مردم شماری پر تحفظات برقرارہیں،ایم کیو ایم کا وفد آج پھر اسلام آباد روانہ ہوگا ۔
ذرائع کاکہناہے کہ ایم کیو ایم وفد ادارہ شماریات اور وفاقی کابینہ کے نمائندگان کو مردم شماری سے متعلق اپنے خدشات سے آگاہ کرےگا ،ایم کیو ایم وفد کی جانب سے مردم شماری کی تاریخیں آگے بڑھانے کے مطالبات کئے جائیں گے۔
ذرائع کاکہناہے کہ ایم کیو ایم وفد کی وزیراعظم سے بھی ملاقات متوقع ہے،ایم کیو ایم وفد میں فاروق ستار،امین الحق ،فیصل سبزواری اور جاوید حنیف شامل ہونگے۔
یاد رہے کہ تین روز قبل بھی ایم کیو ایم وفد کی وزیر اعظم سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا

مزیدخبریں