خاتون کی پراسرار ہلاکت کا معمہ حل، داماد اور سوتیلابیٹا ہی قاتل نکلے 

Apr 09, 2024 | 00:03:AM
خاتون کی پراسرار ہلاکت کا معمہ حل، داماد اور سوتیلابیٹا ہی قاتل نکلے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار  خان )صوبائی دارالحکومت لاہور  کے علاقے اسلام پورہ میں خاتون کی پراسرار ہلاکت کا معمہ حل ہو گیا ، خاتون کا سوتیلا بیٹا اور داماد ہی قاتل نکلے ۔

تفصیلات  کے مطابق مقتولہ انیس بی بی کو اسکے سوتیلے بیٹے امیر حمزہ اور داماد عثمان نے قتل کیا، پولیس  ذرائع کے مطابق خاتون کے قتل کی سازش داماد عثمان نے بنائی جس کی وجہ انتہائی خوفناک بتائی جا رہی ہے ، پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ کے داماد کے خاتون کی بہو کیساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کا خاتون کو علم ہو گیا اور اسی چیز کو راز رکھنے کیلئے  ملزم عثمان نے مقتولہ کے سوتیلے بیٹے امیر حمزہ کو پیسوں کا لالچ دیکر واردات میں شامل کیا۔

ملزمان نے انیس بی بی کو نشہ آور دوا پلا کر بیہوش کیا، پھر ڈنڈوں کے وار سے قتل کر دیا، ملزمان نے مقتولہ کے واش روم میں گر کر زخمی ہونے کا ڈرامہ رچایا تھا، مقتولہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ بھی واقعہ کے حوالے سے حقائق سامنے آ گئے، مقتولہ کی بہو انیلہ کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے ،انیس بی بی کے قتل کی واردات 19 فروری کو ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ایک اور ملک میں عید کا اعلان ہو گیا