پشاور میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

Apr 09, 2024 | 08:15:AM

(عامر شہزاد) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں عید الفطر کے پیش نظر ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے تحت ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، ون ویلنگ اور تیزگاڑی چلانے پر پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ایٹمی جنگ کے خطرات منڈلانے لگے ، امریکی جوہری آبدوز جنوبی کوریا پہنچ گئی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہنا ہے کہ چاند رات اور عید کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کیا جائے، اندھی گولی کسی کی جان لے سکتی ہے یا کسی کو عمر بھر کی معذوری سے دوچار کرسکتی ہے۔

مزیدخبریں