نمبروں کے انتخاب نے شہری کو کھرب پتی کردیا

Apr 09, 2024 | 09:20:AM
 نمبروں کے انتخاب نے شہری کو کھرب پتی کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکہ میں دنیا کی سب سے بڑی لاٹری کا ایک ٹکٹ غیر معمولی طور پر 1.3بلین ڈالر کے پاور بال جیک پاٹ کے 6نمبروں سے میچ کر گیا۔

چھ نمبروں کے انتخاب نے امریکی شہری کو کھرب پتی بنا دیا، ایک اعشاریہ تین بلین ڈالرز کی پاور بال لاٹری ایک خوش قسمت کے نام نکل آئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاٹری جیتنے والے نامعلوم شہری کا تعلق ریاست اوریگان سے ہے،رواں سال جنوری سے کوئی بھی لاٹری جیت نہیں پایا تھا جس کی وجہ سے انعامی رقم بڑھتے بڑھتے ایک بلین ڈالر سے اوپر پہنچ چکی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:دوران پرواز طیارے کا انجن نیچے گر گیا ، ویڈیو وائرل
ایک اعشاریہ 326 بلین امریکی ڈالر کا انعام امریکی لاٹری کی تاریخ کا آٹھواں سب سے بڑا انعام ہے،جیسے جیسے انعامات بڑھتے ہیں،جس کی وجہ سے عوام زیادہ ٹکٹوں کی خرید و فروخت کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور بعد میں جیک پاٹس کو جیتنا مشکل ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاور بال لاٹری کا گیم امریکا کی 45 ریاستوں کے علاوہ واشنگٹن، ڈی سی، پورٹو ریکو اور یو ایس ورجن آئی لینڈز میں کھیلا جاتا ہے۔