سعودی عرب کا  دورہ کامیاب  رہا،14 تاریخ کو واشنگٹن جائیں گے:وزیر خزانہ

Apr 09, 2024 | 10:27:AM

(24نیوز)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ابھی ہم سعودی عرب کا کامیاب دورہ کر کے آئے ہیں،آئی ایم ایف کیساتھ پروگرام کے خدوخال طے کریں گے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ 14 تاریخ کو ہم واشنگٹن جارہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام صوبوں کی مشاورت سے کام کریں گے۔

خیال رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان میں 5 ارب ڈالر مالیت کے نئے سعودی سرمایہ کاری پیکج کا پہلا مرحلہ جلد مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کو حل کرنے کیلئے پاک بھارت بات جبکہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو روکنے اور بلا روک ٹوک انسانی امداد کی رسائی کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔

مزیدخبریں