لاہور ٹیکس بار کاسیلز ٹیکس ریٹرن کروانے کی تاریخ میں توسیع کامطالبہ

Apr 09, 2024 | 12:41:PM
لاہور ٹیکس بار کاسیلز ٹیکس ریٹرن کروانے کی تاریخ میں توسیع کامطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کلیم اختر)سیلز ٹیکس ریٹرن وقت پر جمع نہ ہونے سے ٹیکس دہندگان کو مشکلات کا سامنا ہے،جبکہ لاہور ٹیکس بار کاسیلز ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کامطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ٹیکس بار نے عید الفطر کی تعطیلات کے پیش نظر 5دن کی توسیع کا مطالبہ  کردیا ،تاریخ میں توسیع کے سلسلہ میں چیئرمین ایف بی آر کو مراسلہ بھی لکھ دیا گیا۔

جاری مراسلے کے مطابق  عید تعطیلات کے پیش نظر دی گئی ڈیڈ لائن تک ریٹرن جمع کروانا ممکن نہیں،ٹیکس دہندگان کی آسانی کے پیش نظر 5دن کی مزید مہلت دی جائے جبکہ 5 دنوں کی توسیع سے ٹیکس دہندگان کو سہولت میسر ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس کو محنت اور جانفشانی سے کام کرنا ہو گا، وزیر اعلیٰ پنجاب