یکطرفہ فیصلے ہم پر مسلط نہیں کیے جا سکتے، خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ یکطرفہ فیصلے ہم پر مسلط نہیں کیے جا سکتے، ڈائیلاگ اور بیٹھ کر بات چیت ہونی چاہیے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جمہوری سسٹم کے تسلسل کے لیے کسی کے فیصلے تسلط نہیں ،اکثریت کے فیصلے تو مسترد نہیں کیے جاتے، وہ تصادم اور محاذ آرائی کا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں، ہم کسی افراتفری اور فتنے کا آلہ کار نہیں بنیں گے۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان
خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ فیصلے کرنے ہیں تو جمہوریت، ملک اور عام آدمی کے مفاد کے لیے کریں ، ایک شخص یا ذاتی مفاد کے لیے کیے گئے فیصلوں کی حمایت نہیں کریں گے۔