اسلام آباد کی سیشن عدالت نے 100ملزمان کی رہائی کا حکم دیدیا

Apr 09, 2024 | 17:35:PM

(24نیوز)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے معمولی جرائم میں ملوث قیدی اور ضمانت کے بعد مجموعی طور پر 100 ملزمان کی رہائی کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن جج ویسٹ اعظم خان نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، سیشن جج نے اڈیالہ جیل میں موجود معمولی جرائم میں ملوث 55 قیدیوں کی رہائی کا حکم  دیدیا،

دوسری جانب اسلام آباد سیشن ایسٹ سے 45 ملزمان کی ضمانتیں منظور ہو گئیں، عدالت نے عید سے پہلے رہائی کا حکم دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں: یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں چاند نظر آئے گا یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

مزیدخبریں