عید کے بعد ملک میں واضح تبدیلی نظر آئے گی ،پی ٹی آئی رہنما
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں نے عید کے بعد تبدیلی کا عندیہ دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ارباب شیر علی کا کہنا تھا کہ 9 اپریل 2022 کو پاکستان کے جمہوری تسلسل کو توڑا گیا ،معیشت اور دیگر معاملات بہتری کی طرف جارہے تھے کہ اس کو بریک لگ گیا، جنرل باجوہ نے جب یہ دیکھا کہ بانی نے اپنی مرضی کے فیصلے دینا شروع کیا، جب ان کو لگا کہ بانی کسی اور کو جنرل بنانا چاہتا ہے تو اس کے بعد تضاد پیدا ہوگئی ہے، 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی زیر عتاب آئی اور پی ٹی آئی کے اوپر کیسز بنائے گئے۔
ارباب شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ کسی پارٹی کو اس طرح ختم نہیں کیا جاسکتا ہے، عوام نے جس طرح پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے،بانی پر درج جعلی کیسز اگر اب بھی ختم نہ کیے گئے تو یہ غیر یقینی اور بے چینی مزید بڑھے گی ،6 ججز کے عائد الزامات کی تحقیقات ابھی ہونی ہے، عمران خان کو رہا کرنے کا جدوجہد عید کے بعد زور پکڑے گا،پی ٹی آئی کی تحریک اب ایک نئے جزبے کے ساتھ اٹھے گئی۔
ایم این اے شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے دو بار ملاقات ہوئی ہے جیل میں ،ہر دفعہ بانی نے بنگلہ دیش کی بات کی ،بانی کو ن لیگ والے جیل میں بھی برداشت نہیں کرسکتے ہے،بانی کا ساتھ چھوڑنے کے لیے بڑے بڑے آفرز ملی تھی،آنے والے بجٹ میں مزید مہنگائی آنے والی ہے،اڈیالہ جیل کے باہر ہمیں نہیں چھوڑا جارہا لیکن دہشت گرد وہاں پہنچ رہے ہے،
6 ججز کو ڈرانے کے لیے خط میں پاوڈر بھیجے جارہے ہے،بانی نے واضح کیا ہے کہ کسی صورت ڈیل نہیں کرونگا ،دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرنے کے لیے بات چیت چل رہی ہے ،شاندانہ گلزار پشاور: ملک میں عید کے بعد واضح تبدیلی نظر آئی گی ۔
یہ بھی پڑھیں : چاند نظرآنے کا قوی امکان