شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان میں شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں شروع ہو گیا۔
عید کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہورہا ہے، اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کے لیے محکمہ موسمیات، سپارکو، سائنس اور ٹیکنالوجی کے حکام بھی شریک ہیں، کراچی، کوئٹہ، پشاور، لاہور میں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔
چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے،واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی عمر 19 گھنٹے سے زیادہ ہو چکی ہے ، اس لیےقوی امکان ہے کہ آج شوال کا چاند نظر آ جائے گا، خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں عید کا چاند نظر نہیں آیا تھا اگر آج پاکستان میں چاند نظر آ جاتا ہے تو کل سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، کینیڈا ، آسٹریلیا ، ترکی کے ساتھ ہی عید ہو گی اور اس طرح پہلی بار پوری دنیا میں عید ایک ہی دن منائی جائے گی۔