مری، اسلام آباد میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، موسم خوشگوار

Apr 09, 2025 | 08:56:AM
مری، اسلام آباد میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، موسم خوشگوار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)مری میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے باعث موسم سرد ہوگیا، اسلام آباد میں بھی تیز ہوا، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

بنوں اور گردونواح میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا ایک اور بڑا اقدام ، چین اور امریکہ کےحالات مزید کشیدہ

اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلات، کوئٹہ، زیارت، چمن، خضدار اور گردو نواح میں بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سبی 46، بہاولنگر، خیرپور، لاڑکانہ، مٹھی، موہنجو داڑو، نواب شاہ، پڈعیدن  میں 45، ملتان41، لاہور 39، پشاور 36، کراچی، اسلام آباد اور کوئٹہ میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔