سٹاک ایکسچینج پھر مندی کا شکار،ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

Apr 09, 2025 | 10:15:AM
سٹاک ایکسچینج پھر مندی کا شکار،ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24  نیوز )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پھر مندی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ   15 ہزار کی حد کھو دی ، جبکہ ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

بدھ کو کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ،،100انڈیکس میں 1530 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار کی سطح پر آ گیا۔

  یہ بھی پڑھیں:اڑنے والی  الیکٹرک کار  متعارف ، قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

واضح رہے گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا تھا ، پہلے سیشن کے دوران انڈیکس ایک لاکھ ، 16 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس نیچے آ گیا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی 280 روپے 63 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔