عالمی مندوبین کا پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں گہری دلچسپی کا اظہار

Apr 09, 2025 | 10:23:AM
عالمی مندوبین کا پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں گہری دلچسپی کا اظہار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24  نیوز ) ملکی معدنیات سے معیشت کو ترقی دینے کا مشن، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا دوسرا روز جاری ہے۔

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے پہلے روز وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر صنعت و تجارت جام کمال، وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک ودیگر نے خطاب کیا۔

دنیا بھر کے مندوبین کو پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی، جس پر امریکا، چین، سعودی عرب، روس اور دیگر مکوں کے مندوبین نے دلچسپی کا اظہار کیا۔

دوسرے روز پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں ریکوڈک مائننگ کمپنی کے نمائندے رسل ہاورڈ اوون نے منصوبے کی فزیبلٹی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کے علاقے چاغی میں ہے، منصوبہ معدنیات کی کان کنی کے شعبے میں پاکستان کو دنیا نے نقشے پر اہم ملک کے طور پر سامنے لایا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :اڑنے والی  الیکٹرک کار  متعارف ، قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

ان کا کہنا تھا کہ ریکوڈک معدنیات 286 کلو میٹر کے علاقے پر محیط ہیں، منصوبے کی 19 کلو میٹر رقبے پر جبو تکنیکی ڈرلنگ ہو چکی ہے، منصوبے کی جیوکیپٹل ڈرلنگ بھی ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریکوڈک میں سونے اور تانبے کے وسیع ذخائر موجود ہیں، ریکوڈک میں 5.9 ارب ٹن کے معدنی ذخائر موجود ہیں، منصوبے کے پہلے مرحلے کی فزیبلٹی سٹڈی کی منظوری دی جا چکی ہے، منصوبے کے پہلے مرحلے پر رواں سال کام شروع ہوگا، 2028 میں منصوبے سے سونے اور تانبے کی پیداوار حاصل ہونا شروع ہوگی۔

رسل ہاورڈ کا کہنا تھا کہ فزیبلٹی سٹڈی میں ریکوڈک میں تانبے کے ایک کروڑ 50 لاکھ ٹن اور سونے کے 2 کروڑ 60 لاکھ اونس ذخائر کا پتہ چلا ہے، 2028 سے ریکوڈک کان سے 2 لاکھ 40 ہزار ٹن تانبا اور 3 لاکھ اونس سونا سالانہ نکالا جائے گا، ریکوڈک کان سے دوسرے مرحلے میں 4 لاکھ ٹن تانبا ار 5 لاکھ اونس سونا سالانہ نکالا جائے گا۔